Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

عمران خان نے ملعون سلمان رشدی پر حملے کو ’ناقابل جواز‘ قرار دے دیا

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے  امریکا میں ہونے والے حملے میں شاتم رسول ملعون سلمان رشدی پر چاقو سے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنف کے خلاف مسلمانوں کا غصہ سمجھ میں آتا ہے لیکن حملے کا جواز نہیں بنتا۔ 

گارجین کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے دوران انٹرویو کہا کہ ’میرے خیال میں یہ خوفناک، افسوسناک ہے‘۔

عمران خان نے کہا کہ “سلمان رشدی سمجھ گیا کیونکہ وہ ایک مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتا ہے، وہ ہمارے دلوں میں بسنے والے پیغمبرکی محبت، احترام، تعظیم کو جانتا ہے، وہ جانتا تھا، لیکن جو ہوا اس کا جواز نہیں بنتا۔