Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

عمران خان نے شہباز گل کی رہائی کے لیے پلان بنالیا

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل شہباز گل کی رہائی کے لیے ایک ریلی کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل کی رہائی کے لیے عمران خان لیاقت باغ راول پنڈی سے فیض آباد تک ریلی کی قیادت کریں گے۔

ادھر پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل کا دفاع کرنے کے لیے پورے ملک میں تحریک انصاف کھڑی ہے، وہ پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں جس نے بہت قربانیاں دیں۔