Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے لکھا کہ عمران نیازی حقائق مسخ کر کے لوگوں کو الجھانے کی کوشش کررہا ہے اور دھوکے سے لوگوں کی نفسیات سے کھیل رہا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ عمران نیازی کی تقریر جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں تھی۔