Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی ادائیگی کی منظوری دے دی

 اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) بورڈ نے پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے اور اسٹاف سطع کے معاہدے کے ساتھ 1.17 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی بھی منظوری دیدی ہے

وفاقی وزیر خزانہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایم ایف کی جانب سے دی جانے والی منظوری سے متعلق کہا کہ ’آئی ایم ایف بورڈ نے ہمارے ای ایف ایف پروگرام کے تجدید کی منظوری دے دی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کو 1.17 ارب ڈالر کی 7 ویں اور 8 ویں قسط ملے گی۔ مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے۔