Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

یزیدی حکومت کیخلاف 13 اگست کو لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، عمران خان

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تیرہ اگست کو یزیدی حکومت کی فسطائیت سے نمٹنے کے لیے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنا طویل پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ جانتے ہوئے بھی کہ پیغمبر رسول ﷺ کے نواسے راہ حق پر تھے اُس کے باوجود کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے حضرت امام حسینؓ کی مدد کو باہر نہ نکلے اور پھر اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ وقوع پزیر ہوا۔

عمران خان نے لکھا کہ ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، جو دراصل مجرموں کا برسر اقتدار گروہ ہے، آج کا یزید  امریکی سازش سے حکومت میں لایا گیا، آج پاکستان یزیدیت کے نرغے میں ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا قوم خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کے سامنے سر جھکائیں گے یا کڑے امتحان میں کھڑے ہو کر اس کا سامنا کریں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ تیرہ اگست کو میں حقیقی آزادی جلسے میں فسطائیت سے نمٹنے کے لیے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔