Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی

 کراچی: شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر  ہے کہ نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3.63 روپے فی یونٹ کی کمی منظور کرلی ہے۔

بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نیپرا اس سلسلے میں تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

کے الیکٹرک حکام کے مطابق آر ایل این جی کے استعمال میں کمی کے باعث لاگت میں کمی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ جون کی نسبت جولائی میں بجلی کی طلب بھی کم ہوئی۔ کے الیکٹرک حکام نے دعویٰ کیا کہ جون کی نسبت جولائی میں لوڈشیڈنگ میں 43 فیصد کمی ہوئی۔

چیئرمین نیپرا نے درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ صارفین کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی بہت زیادہ شکایات موصول ہوئیں۔جولائی میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 59 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا۔