Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

گھر میں آتشزدگی سے دو خواتین اور بچی سمیت پانچ افراد زندہ جل گئے

 حیدرآباد: حیدر آباد میں گھر کے اندر گیس لیکیج کے سبب آتشزدگی سے دو خواتین، ایک بچی اور ایک مرد جاں بحق اور چار بچے زخمی ہوگئے۔

حیدر آباد کے علاقے غریب آباد میں واقع ایک گھر کے اندر گیس لیکیج کے سبب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ان میں میں دو خواتین، ایک بچی اور ایک مرد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج چار میں سے تین بچوں کی حالت تشویش ناک ہے، آگ سول اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری روی تنبولی کے گھر میں لگی۔