کراچی: کراچی کے شہریوں نے نئی فیول ایڈجسٹمنٹ سے بلوں میں اضافے اور طویل لوڈشیڈنگ سے اسکاوٹ کالونی میٹروول کے مکین مشتعل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مشتعل علاقہ مکینوں نے مدراس چوک اسکیم 33 میں کے الیکٹرک کے آئی بی سی پر حملہ کردیا۔ مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کی اور سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کے ٹریفک کی روانی کو معطل کردیا۔
مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفتر اور گاڑیوں پر پتھراو بھی کیا۔ شہریوں کے احتجاج کے باعث کے الیکٹرک کا عملہ دفتر میں محصورہوگیا۔