Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا اعلان

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے جبکہ حیدرآباد کی صورت حال کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

الیکشن ملتوی ہونے کی ذرائع سے آنے والی خبروں پر ترجمان نے وضاحت جاری کی کہ  28 اگست 2022 کو ھونے والے سندھ بلدیاتی انتخابات کراچی ڈویژن کے ضلعوں میں بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق حیدر آباد ڈویژن میں الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا وہ وہ ووٹرز کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے حالیہ بارشوں کے باعث الیکشن کمیشن سے کراچی حیدرآباد ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ جس کے لیے سفارش الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی ہے۔