کراچی: تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مشتعل افراد کی پولیس سے جھڑپیں، نصف درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
فیڈرل بی ایریا پاور ہاؤس کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی سے پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا اور رکاوٹیں کھڑی کر کے انسداد تجاوزات کے آپریشن کو روکنے کی کوششیں کی گئی۔
ایس ایچ او سمن آباد عمران زیدی نے بتایا کہ اینٹی انکروچمنٹ اور کے ڈی اے کا عملہ اپنی پولیس فورس کے ہمراہ ہیوی مشینری کے ساتھ شفیق موڑ پاور ہاؤس کے قریب غیر قانونی طور پر قائم کی گئیں دکانوں اور ہوٹلوں کو مسمار کرنے آیا تھا جنھیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے سمن آباد پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کی گئی۔