کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا نام، پتا اور تصویر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی متاثرہ بچی کی شناخت ظاہر نا کرنے کی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ سوشل میڈیال پر بھی لڑکی سے متعلق مواد شائع کرنے پر پابندی ہوگی۔
عدالت نے فیصلے کی کاپی تمام میڈیا ریگولیشنز کو بھی ارسال کرنے کا حکم دیا ہے۔ ریسٹرین میرج ایکٹ کی سیکشن 18 کے تحت متاثرہ بچی کی شناخت ظاہر نا کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔