Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی پھر اونچی چھلانگ، 3 روپے کا اضافہ

 کراچی: آئی ایم ایف سے 1.16 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہونے اور ذرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے کے باوجود جمعرات کو ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ بڑھ کر 222روپے کی سطح پر آگئے جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مطلوبہ کمی نہ ہوسکی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانئیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 1.26 روپے گھٹ کر 217.49روپے کی سطح پر آگئی تھی لیکن کچھ ہی وقفے کے بعد درآمدات کی مد میں ادائیگیوں کے دباو کے باعث ڈالر کی قدر میں ٹھہراو آگیا۔

معمولی اتارچڑھاؤ کے بعد کاروبار کے اختتام پر صرف 15پیسے کی کمی سے 218.60روپے کی سطح پر بند ہوا تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یکدم 3روپے کے اضافے سے 222روپے کی سطح پر بند ہوئی۔