Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

لیاری میں فائرنگ سے ہائی کورٹ کا نائب قاصد جاں بحق

 کراچی: بغدادی تھانے کی حدود میں فائرنگ سے ہائی کورٹ کا نائب قاصد جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ مدینہ مسجد روڈ تاج پشاوری ہوٹل کے قریب باربر شاپ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت 28 سالہ کاشف سندھی ولد عبدالحمید کے نام سے ہوئی، جو سینے میں گولی لگنے کے باعث جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس کے مطابق مقتول ہائی کورٹ کا نائب قاصد اور لیاری کھڈہ مارکیٹ کے قریب کا رہائشی تھا ، جو واقعے کے وقت اپنے بال کٹوانے کے لیے حجام کی دکان پر موجود تھا۔مقتول نے اپنی پستول حجام مختار کو محفوظ طور پر رکھنے کے لیے دی ، تاہم مختار سے اتفاقی گولی چل گئی جو کاشف سندھی کے سینے میں لگی۔ پولیس نے حجام مختار کو حراست میں لے کر اسلحہ قبضے میں لے لیا۔