Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری متوقع ،بنی گالا کی لائٹیں بند

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے پر دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ ہونے کے بعد عمران خان کی گرفتاری متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے وزیراعظم آفس سے تحریری اجازت مانگ لی ہے۔

اس ضمن میں رہنما پی ٹی آئی مراد سیعد نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کے آرڈر جاری کردیے گئے ہیں۔ علاوہ شاہ محمود قریشی نے بھی خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت عمران خان کی گرفتاری کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بنی گالہ کی لائٹس بند کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب عمران خان چوک پر قائم چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار روٹین کی ڈیوٹی کررہے ہیں تاہم عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر پی ٹی آئی کارکنان جمع ہو رہے ہیں۔

 

دریں اثناچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی متوقع گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی ‏بنی گالا میں کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔

سابق وفاقی وزرا فواد چوہدری اور مراد سعید بھی بنی گالا پہنچ گئے جس کے بعد کارکنوں کا جذبہ بڑھ گیا.

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری حکومتی اتحادیوں کے اتفاق رائے سے عمل میں لائی جائےگی۔