Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

 کراچی: حکومت سندھ نے محرم الحرام میں امن و امان کے پیشِ نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق  محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔  ڈبل سواری پر   پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں آج 5 سے 10 اگست تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی، تاہم  بچوں ، بزرگوں اور صحافیوں کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنا ہوگا-