Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

سمندر میں نہانے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

کمشنر کراچی نے شہر میں سمندر پر نہانے سمیت غوطہ خوری اور تیراکی پر پابندی عائد کردی۔

کمشنر کراچی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہر قائد میں ساحلی مقامات پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کا اطلاق 17 اگست تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کا فیصلہ شہریوں کی حفاظت اور ڈوبنے کے واقعات کی روک تھام باعث کیا گیا ہے، سمندر میں نہانے، غوطہ خوری، تیراکی اور کشتی رانی پر پابندی ہوگی۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں اور سمندر میں بلند لہروں کے باعث پابندی لگائی گئی ہے تاکہ شہریوں کی جان کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔

حکام نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

واضح رہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ کراچی کے تمام ساحلی مقامات سمیت شہر کی حدود سمیت حب نہر پر بھی ہوگا۔