Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

بابراعظم بھی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں آگئے

کرکٹ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مسلسل بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے متاثرہ افراد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر فرد سے متاثرین کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔ 

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے دعا گو ہوں جبکہ یہ وقت بحیثیت قوم کھڑے ہونے اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کا ہے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ آگے بڑھیں اور (متاثرین کی مدد کے لیے) اپنی پوری کوشش کریں۔