Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

کس کے کہنے پرشہباز گل پرتشدد ہورہا ہے،عمران خان

 اسلام آباد: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ کس قانون اورکس کے کہنے پرشہباز گل پرتشدد کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹ میں اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  کس قانون کے تحت اورکس کے کہنے پرشہباز گل پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل نے کوئی قانون توڑا ہے تو انہیں صفائی کا پورا موقع ملنا چا ہیے۔ امپورٹڈ غلام حکومت کے لئے بلا خوف آئین اورقانون کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے آر وائے کے نیوز ڈائریکٹر کو رات کے پچھلے پہر بغیر وارنٹ کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ شیرخوار بچی کی ماں کو محض اس لئے کہ اس کا شوہر شہباز گل کے لئے کام کرتا ہے غیرقانونی طورپراٹھا لیا گیا۔لوگوں کو مجرموں کے گروہ کو قبول کرنے پرمجبور کرنے کے لئے خوف کے ماحول کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ عدلیہ اس کا نوٹس لے۔