Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کی برٹش رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت

 لندن: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، وہ پہلے پاکستانی آرمی چیف ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لندن میں برطانوی رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ قمر باجوہ پہلے پاکستانی آرمی چیف ہیں جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی ہے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں رائل ملٹری اکیڈمی سے 26 ممالک کے 41 بین الاقوامی کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے جن میں دو پاکستانی کیڈٹ محمد عبداللہ بابر اور مجتبیٰ بھی شامل ہیں۔