اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر سابق مشیر شہزاد اکبر سمیت 10 افراد کے ناموں کو ایگزٹ کنٹرول لِسٹ پر ڈالنے، 22 لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے جبکہ 3 لوگوں کوایک مرتبہ اجازت کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے اجلاس اور CCLC کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کی۔
وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر سمیت دس افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی اور وزارتِ داخلہ کی سفارش پر 22 لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے جبکہ 3 لوگوں کوایک مرتبہ باہر جانے کی اجازت کی منظوری بھی دی۔