Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

کورونا وائرس سے متاثرہ کا ایک اور مریض جاں بحق

 اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا مزید ایک مریض انتقال کر گیا جب کہ ایک روز قبل کے مقابلے میں معمولی اضافے کے ساتھ کورونا کی شرح 3.10 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ 155 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 11 ہزار 388 ٹیسٹ کئےگئے جن میں 353 افراد کے نتائج مثبت آئے۔

این آئی ایچ کے مطابق ایک دن قبل کورونا کی شرح 2.64 فی صد ریکارڈ کی گئی تھی۔