Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

الخدمت فائونڈیشن نے بارش وسیلاب متاثرین کے دل جیت لیے

گزشتہ کئی روز سے سندھ بھر میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں اور سیلابی پانی سے شہداد کوٹ،ٹھٹھہ،نوری آباد،جامشورو،بدین نواب شاہ، سانگھڑھ، ٹنڈو محمد خان،سکرنڈ،ٹنڈو آدم اور عمر کوٹ سمیت بے شمار علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

Alkhidmat 1 1

الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت تحصیل تھانہ بولا خان کے نواحی علاقے خمیسو خان ڈیتھو گوٹھ سمیت مختلف علاقوں کے متاثرین میں راشن،خیمے، مچھر دانیاں اور نقد رقم تقسیم کی گئی۔

Alkhidmat 2 1

اس موقع پر الخدمت سندھ کے صدر ڈاکٹر تبسم جعفری نے کہا کہ یہ طوفانی بارشیں اللہ کی طرف سے آزمائش ہیں، الخدمت کے رضاکار محدود وسائل کے باوجود مخیر حضرات کے تعاون سے ایک ایک تحصیل اور گوٹھوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے شمار گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں،فصلیں تباہ ہوگئیں اور مویشی ہلاک ہورہے ہیں، اس مشکل گھڑی میں پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ اپنے متاثرین بھائیوں کی مدد کرے۔