Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

ابرار الحق ہلال احمر پاکستان کی چیئرمین شپ سے فارغ

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کو ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی جس کے تحت سردار شاہد احمد لغاری نئے چیئرمین ہلال احمر پاکستان تعینات ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت نے چیئرمین ہلال احمر کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔