Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلیے لارجربینچ تشکیل

 اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بینچ کل (بروز منگل) کو سماعت کرے گا۔  بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔