سانگھڑ: سندھ کے ضلع سانگھڑ میں دو افراد نے سیلاب متاثرہ لڑکی کو راشن کا لالچ دے کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ضلع سانگھڑ میں سیلاب سے متاثرہ خاندان میں شامل لڑکی کو دو افراد نے کھانے کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ دو افراد نے اُسے کھانے اور راشن کا لالچ دے کر خالی جگہ پر لے جاکر زیادتی کی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو راشن اور کھانے کا لالچ دیا اور اپنے ساتھ ایک خالی مکان میں لے گئے تھے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جائے گا جس کی رپورٹ کی روشنی میں مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔