Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

ملتان سکھر موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، 20 مسافر جاں بحق

 لاہور: ملتان سکھر موٹروے پر سلیپر بس کے آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجے میں آگ لگ گئی، جس سے 20 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم ہوتے ہی بس کو آگ لگ گئی۔ حادثے کے فوراً بعد موٹروے ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس ، ریسکیو 1122 اور افسران پہنچ جائے حادثہ پر پہنچے جب کہ آگ بجھانے والی ٹیموں نے کارروائی شروع کی۔  آئی جی خالد محمود کی ہدایت پر موٹر وے پولیس نے ایمرجنسی کرائسز سنٹر تشکیل دیدیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹروے پولیس نے جلتی بس سے کچھ مسافروں کو بحفاظت نکالا جب کہ بس میں تقریباً 25 افراد سوار تھے۔ امدادی ٹیموں کو بس میں لگی آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے ۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ کئی میل دور سے شعلے بلند ہوتے دکھائی دے رہے تھے۔