Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

کدو کی کشتی میں61 کلومیٹر سفر کا عالمی ریکارڈ

نیبراسکا: امریکی ریاست نیبراسکا میں ایک شخص نے اپنی 60ویں سالگرہ دریا میں کدو کی کشتی پر 61 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے منائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈوانے ہینسن نے دریائے مِزوری میں اپنی ’برٹا‘ نامی کدو کی کشتی میں سوار ہو کر بیلیویو شہر سے نیبراسکا سٹی تک 61 کلومیٹر کا فاصلہ 11 گھنٹوں تک مسلسل چپّو چلا کر طے کیا۔

ہفتے کے روز بیلیویو شہر کے حکام نے ڈوانے ہینسن کے دریا میں اترنے کی تقریب میں شرکت کی اور بعد ازاں فیس بک پوسٹ میں ان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔

ڈوانے ہینسن کے اس سفر کا مقصد شمالی ڈکوٹا کے ایک شخص رِک سوینسن کی جانب سے کدو کی کشتی میں 41 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ توڑنا تھا۔ رِک سوینسن نے یہ ریکارڈ 2016 میں بنایا تھا۔

سٹی آف بیلیویو نے فیس بک پر ڈوانے کو عالمی ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے کہ اس ریکارڈ کو توڑنے کے سفر کی ابتداء بیلیویو سے کی۔