Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

اربوں روپے کی گندم سندھ حکومت کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی

 کراچی: سندھ بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران گوداموں میں رکھی گندم کی لاکھوں بوریاں بارش کی نذر ہوگئیں جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوگیا۔

جامشورو، خیرپور، نوشہرو فیروز اور جیکب آباد کے گوداموں میں رکھی گندم محفوظ نہ رہی جبکہ لاڑکانہ، سکھر، قمبر شھداد کوٹ، کشمور اور کندھ کوٹ کے سرکاری گوداموں میں بھی گندم خراب ہوگئی۔

محکمہ خوراک نے بارشوں کے پیش نظر گندم کی حفاظت کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا، تمام اضلاع میں کھلے آسمان تلے پڑی اربوں روپے مالیت کی سرکاری گندم خوراک کے قابل نہ رہی۔