Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

مولانا طارق جمیل نے سیاستدانوں سے کیا اپیل کی ؟

 اسلام آباد: معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو میرا پیغام ہے کہ وہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں اور پاکستان کی بھلائی کا سوچیں۔

مولانا طارق جمیل نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں نے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ  عمران خان کی دعوت پر بنی گالہ اُن سے ملنے ایا ہوں، میری گزارش ہے کہ ملک کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں اور پاکستان کی بھلائی کا سوچیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں اور غریبوں کے بارے میں سوچیں۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ حکومت معلوم نہیں کیا کر رہی ہے، قوم کو پیغام ہے کہ استغفار کریں، اللہ کہتا ہے کہ اپنے رب کی بارگاہ میں توبہ کرو۔