Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

وسیم اکرم نے بھارت کیخلاف میچ میں بابراعظم کی غلطی بتادی

 دبئی: سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارت کے خلاف میچ میں بابراعظم کی غلطی کی نشاندہی کردی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے بھارت کے خلاف میچ میں بابراعظم کی جانب سے اسپنر سے آخری اوور کروانا بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز سے 13 یا 14 ویں اوور تک اسپیل کروا لینا چاہیئے تھا، ٹی20 کرکٹ میں اسپنرز پاور ہٹرز کو زیادہ کنٹرول نہیں کرسکتے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے دوران استعمال ہونے والی پچ اصل معنوں میں ٹی20 سے مطابقت رکھتی تھی، مجھے دونوں طرف سے باؤلرز کو باؤنسر کرتے ہوئے اور وکٹیں حاصل کرتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا جو آخری اوور تک گیا۔

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ نوجوان پاکستانی پیسرز نے بھارت کی تجربہ کار ٹیم کو بہت اچھی فائٹ دی، نسیم شاہ اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے لیکن انہوں نے بہت متاثر کیا، انکا مستقبل روشن ہے۔