Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق

خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر حادثہ پک اپ گاڑی اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

حادثے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کے فوراً بعد 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے، تاہم 2 مزید زخمی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکے۔