ممبئی: معروف بالی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کی نئی فلم ’کٹھ پتلی ‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔
فلم کی کہانی ایک پراسرار نفسیاتی قاتل کے گرد گھومتی ہے جو ایک قصبے میں پے در پے تین قتل کرچکا ہے۔
ٹریلر کے آغاز میں اکشے کمار اپنی ٹیم کو سیریل کلر سے خبردار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ قاتل کو صرف طاقت سے روکنا ممکن نہیں ہے بلکہ ایسے شاطر قاتل کو پکڑنے کے لئے مائنڈ گیمز کھیلنی پڑیں گی۔
اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اکشے کمار ٹاؤن کو سیل کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔
ٹریلر کے آخر میں بالی وڈ کے ایکشن ہیرو ایک کار ٹرنک پر فائرنگ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جس کے بعد پر ان کے چہرے پر حیرانی نظر آتی ہے۔