Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

ہوٹل میں کھانے کے دوران سیپی سے نایاب ترین موتی برآمد

اوریگون: امریکا میں ایک شخص اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سی فوڈ کھا رہا تھا کہ جب اس نے کھانے کے لیے سیپی کھولی تو اس میں کیڑے کی بجائے ایک نایاب موتی برآمد ہوا۔

ڈیلے ور میں اسکاٹ ایورلینڈ سالٹ ایئر نامی ایک ریستوران میں گئے جہاں انہوں نے سیپی اور صدفوں کا آرڈر بھی دیا۔ ان میں سے جب ایک سیپی کھولی گئی تو اس میں ایک غیرمعمولی موتی برآمد ہوا جو اپنی بنفشی رنگت کی وجہ سے نایاب ترین موتی ہوتا ہے۔

پہلے ان کی بیگم سمجھی کہ شاید یہ گول ٹافی یا کوئی کوئی اور شے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں کا خیال تھا کہ شاید بیرا کوئی شے گراگیا ہے۔ لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ ایک سچا موتی ہے۔