Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

سلمان خان کی نئی فلم کی پہلی تصویر نے دھوم مچادی

 ممبئی: بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘‘ کی پہلی تصویر ٹویٹر پر جاری کردی۔ 

تصویر میں سلمان خان کے سر کے بال کندھوں تک لمبے ہیں اور انہوں نے دھوپ کے چشمے لگائے ہوئے ہیں۔

تصویر کے ساتھ ہی بالی وڈ اسٹار نے اپنے ان تمام مداحین کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جو ہر وقت ان کو سپورٹ کرتے ہیں اور ان سے محبت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دبنگ ادارکار کے ہندی سینما میں 34  برس مکمل ہوچکے ہیں۔

سلمان خان نے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز 1988 میں فلم ’بیوی ہوتو ایسی‘ سے کیا تھا جس میں ریکھا، فاروق شیخ اور بندو کے مرکزی کردار تھے۔