Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

شان مسعود اور یارکشائر کے درمیان معاہدہ

کراچی: شان مسعود اگلے سیزن کیلیے یارکشائر سے معاہدہ کرلیا جب کہ ڈربی شائر اپنے اس سال کے بہترین پرفارمر کو اپنے پاس نہ روک سکے۔

شان مسعود نے 2023 کے کائونٹی سیزن کیلیے یارکشائر کے ساتھ بطور اوورسیز پلیئر معاہدہ کرلیا، اس کیلیے انھوں نے اپنے موجود کلب ڈربی شائر کی ملٹی پل کنٹریکٹ آفر بھی رد کردی۔

جون میں شان کو اس سیزن میں ایک ہزارفرسٹ کلاس رنز مکمل کرنے والے پہلے پلیئر کا اعزاز حاصل کیا تھا، اسی فارم کی بدولت ان کی ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی واپسی ہوئی تھی، اس دوران یارکشائر کی مینجمنٹ میں شامل ڈیرن گف اور اوٹس گبسن نے شان سے رابطہ کرکے انھیں اپنے کلب میں شامل ہونے کی پیشکش کی، وہ اچھی طرح جانتے تھے کہ شان مسعود نہ صرف ایک عمدہ پرفارمر ہیں بلکہ ان میں بہترین قائدانہ صلاحیتیں بھی موجود ہیں۔

یارکشائر کی جانب سے شان مسعود کے حوالے سے باصابطہ اعلان جلد متوقع ہے تاہم ڈربی شائر نے گذشتہ روز پاکستانی بیٹر کے حریف کائونٹی کلب میں جانے کی تصدیق کردی ہے۔