Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

دبئی کے ولی عہد کی سڑک سے رکاوٹ ہٹانے والے پاکستانی ڈلیوری بوائے سے ملاقات

دبئی کے ولی عہد شیخ حماد بن محمد المکتوم نے سڑک سے رکاوٹ ہٹانے والے پاکستانی ڈلیوری بوائے  سے ملاقات کی۔

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد المکتوم نے پاکستانی ڈلیوری بوائے سے ملاقات کی اوران کے دوسروں کے کام آنے کے جذبے کو سراہا۔

شیخ حمدان بن محمد نے ٹوئٹر پر پاکستانی ڈلیوری بوائے عبدالغفور کے ساتھ اپنی تصویر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ عبدالغفور سے ملاقات اعزاز ہے۔ یہ ایسی مثال ہیں جس کی سب کو تقلید کرنی چاہئیے۔

پاکستانی ڈیلیوری بوائے عبدالغفورنے دبئی کی ایک مصروف سڑک پر گری اینٹوں کو ہٹایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی۔

عبدالغفور کی وائرل ویڈیو پر دبئی کے ولی عہد نے ان کے نیکی کے جذبے کی تعریف کرتےہوئے کہا تھا کہ وہ بیرون ملک واپسی سے پرعبدالغفور سے ملاقات کریں گے۔