ریاض: سعودی عرب میں برقع پوش خاتون کی گانا ریکارڈ کراتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی جس پر اکثر صارفین نے کڑی تنقید کرتے ہوئے خاتون کو آڑے ہاتھوں لے لیا جب کہ کچھ نے خاتون کی ہمت افزائی بھی کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی عرب کے اداکار عبداللہ السدحان نے ویڈیو شیئر کی جس میں ایک برقع پوش خاتون کو گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو پر جہاں کئی صارفین نے خاتون کی تعریف کی وہیں اکثر سعودی شہریوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے برقع پوش گلوکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
خاتون کی حمایت کرنے والے صارفین نے لکھا کہ حجاب، برقع یا پردہ کسی بھی صلاحیت کے اظہار میں رکاوٹ نہیں۔ آپ ایک فنکار ہیں اور باپردہ ہوکر بھی اپنی آواز کا جادو جگا سکتی ہیں۔