Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

جشن آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت جیلوں میں موجود قیدیوں کی سزاؤں میں پانچواں حصہ (20 فیصد) کمی کی جائے گی۔ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد قیدی جو 15 سال يا زیادہ قید کاٹ چکے ہیں ، اُن کیلئے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان ہے۔

60 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین جو 10 سال یا اس سے زیادہ قید کاٹ چکی ہیں انہیں بھی بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔

قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں اور 20 سال قید مکمل کرنے والے قیدیوں کی سزا میں بھی مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔