Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف کا شہر شہر جلسوں کا اعلان

 اسلام آباد: تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر جلسوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملک کے 17 شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ 

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 21 اگست بروز اتوار راولپنڈی، 24 اگست بروز بدھ ہری پور، 26 اگست بروز جمعہ کراچی، 27 اگست بروز ہفتہ سکھر، 28 اگست کو بروز اتوار عمران خان پشاور میں پاور شو کریں گے۔

علاوہ ازیں 29 اگست بروز پیر کو جہلم، 31 اگست بروز بدھ کو اٹک،  یکم ستمبر بروز جمعرات سرگودھا، 2 ستمبر بروز جمعہ گجرات، 3 ستمبر بروز ہفتہ بھاولپور، 4 ستمبر بروز اتوار فیصل آباد، 6 ستمبر بروز منگل مردان میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسوں میں عمران خان خطاب کریں گے۔