ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد چیئرمین یونین کونسل نمبر 11 فاروق صاحبزادہ کی طرف سے تیسرٹاؤن سیکٹر 36 ، 35 ، 50 اور 51 کے رہائشی مستحق افراد میں کھانا تقسیم کیا گیا،اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد چیئرمین یونین کونسل نمبر 11 فاروق صاحبزادہ گزشتہ کئی برس سے خدمت خلق کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور 28 اگست کو متوقع بلدیاتی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سےچیئرمین کی سیٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔