Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

سنیل شیٹھی نے بھارتی فلموں کے معیار پر سوالات اٹھادیے

رائے پور: بالی وڈ کے ایکشن اور کامیڈی اداکار سنیل شیٹھی نے کہا ہے کہ جس طرح کی فلمیں آج کل بالی وڈ میں بنائی جارہی ہے لوگ ان کے معیار سے خوش نہیں ہیں۔

رائے پور شہر کے ایک ایونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ بالی وڈ اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے، ماضی میں اگرچہ ہمارے ہاں بہت اچھا کام ہوا ہے لیکن اب لوگ تھیئٹر جانے کو تیار نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بالی وڈ کے بڑے اسٹارز سنجے دت اور رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرا‘، عامرخان اور کرینہ کپور کی ’لال سنگھ چڈا‘ اور اکشے کمار کی ’رکھشا بندھن‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی ہیں۔

ادکار سنیل شیٹھی نے اس سے قبل فلموں کی بائیکاٹ مہم کی مخالفت بھی کی تھی اور کہا تھا کہ بائیکاٹ کے ذریعے ہم اپنی انڈسٹری کو تباہ کردیں گے۔