Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

سنگاپور میں ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی پر پابندی ختم

سنگاپور سٹی: سنگا پور میں ہم جنس افراد کے آپس میں جنسی تعلق رکھنے پر پابندی عائد تھی جو کہ اب ختم کردی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایشیائی ملک سنگاپور میں ہم جنس پرستوں کو مختلف پابندیوں کا سامنا تھا جن میں سے جنسی تعلق قائم رکھنے، شادی کرنے یا پارٹنرشپ پر مکمل پابندی تھی اور خلاف ورزی پر سزا بھی دی جاتی تھی۔

ان پابندیوں کے خلاف ہم جنس پرستوں کی تنظیموں کی جانب سے کافی عرصے سے احتجاج جاری تھا اور اب حکومت نے ان پابندیوں کو ختم کرکے ہم جنس پرستوں کو جنسی رابطے رکھنے اور شادی کے حقوق دے دیئے ہیں۔

اس حوالے سے سنگاپور حکومت نے آئین میں بھی ترمیم کا عندیہ ہے۔ جس سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی شکل دیدی جائے گی۔