Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

سلیم بیگ کو دوبارہ چیئرمین پیمرا تعینات کردیا گیا

 اسلام آباد: سلیم بیگ کو ایک بار پھر چیئرمین پیمرا تعینات کردیا گیا ہے، صدر مملکت نے ان کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی 30 ستمبر 2025ء تک کی گئی ہے۔ سلیم بیگ کی ری اپوائنٹمنٹ کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے وفاقی کابینہ سے لی گئی۔