Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

چین میں کورونا وائرس کی پھر انٹری، لاک ڈاؤن و سفری پابندیاں عائد

چین میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے پر بیجنگ کے اطراف متعدد علاقوں میں کورونا پابندیوں کا نفاذ کر دیا گیا۔

صوبہ ہیبائی میں 40 لاکھ لوگوں کو ہفتے تک گھروں سے بلاضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

تیناجن شہر میں ایک کروڑ 30 لاکھ افراد کو فوری طور پر کورونا ٹیسٹنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر چینگ ڈو شہر میں سفری پابندیاں عائد ہیں، شینزین شہر کے دو اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن کر دیا گیاہے، دونوں اضلاع میں بڑے عوامی اجتماعات منسوخ، سنیما، بارز اور پارکس جمعے تک بند رہیں گے۔