Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

75 سال بعد نایاب کچھووں کی واپسی

نیواورلینز: امریکی ساحل پر لگ بھگ 75 برس بعد نایاب ترین کچھووں کو دوبارہ آتے دیکھا گیا ہے۔

امریکی ریاست لیوزیانا کے شہر نیواورلینز کے ایک جزیرے پر دنیا کے نایاب ترین اور جسامت میں سب سے چھوٹے کیمپ رڈلے کچھووں کو دوبارہ دیکھا گیا ہے۔ اس کا سہرا خود لیوزیانا ساحلی تحفظ کے ادارے کو جاتا ہے جنہوں نے بڑی محنت سے حالات سازگار کیے ہیں۔

نیواورلینز کے مشرق میں 80 کلومیٹر دور شینڈولیئر جزائر کا ایک سلسلہ ہے جہاں عشروں پہلے یہ نایاب کچھوے انڈے دینے آیا کرتے تھے لیکن 75 سال سے یہ ساحل ان نایاب جانوروں سے محروم تھا۔ اس کے بعد ایک منصوبے کے تحت ساحل کی بحالی کی گئی اور اب یہاں مادہ کچھووں نے پہلی مرتبہ انڈے دیئے ہیں۔

چند روز قبل یہاں کے عملے نے پہلی مرتبہ ساحلی ریت پر کچھووں کے چلنے کے نشانات دیکھے تھے۔ اس کے بعد اگست کے مہینے میں کئی مرتبہ نایاب ترین کیمپ رڈلے کچھوے کے بچوں کو دیکھا گیا۔ قبل ازیں جولائی اور پھر 17 اگست کو بھی کیمپ رڈلے کے بچے دیکھے گئے تھے۔