کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان وکٹ کیپر اعظم خان کو کریبیئن پریمیئر لیگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کو کریبئین پریمئر لیگ کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا، جس کی تصدیق بورڈ حکام بھی کرچکے ہیں۔
ٹیسٹ کپتان معین خان کے صاحب زادے اورجارح مزاج بیٹر نے کریبئین کرکٹ لیگ میں شرکت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ سے اجازت طلب کی تھی تاہم اعظم خان کو این او سی جاری نہیں کیا گیا۔