Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

پاکستانی گلوکار سائیں ظہور کی کنسرٹ کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی

 لندن: لوک گلوکار سائیں ظہور کی کنسرٹ کے دوران طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

سائیں ظہور لندن میں کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر اچانک گر گئے تھے، جس کے بعد انہیں منتظمین نے اٹھا کر ایمرجنسی میں لندن کے اسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد بتایا کہ سائیں ظہور کا بلڈ پریشر اور شوگر اچانک گر گئی تھی جس کی وجہ سے اُن کی حالت غیر ہوئی۔

لندن کے اسپتال میں معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے سائین ظہور کو مکمل صحت یاب قرار دیتے ہوئے اسپتال سے ڈسچارج کردیا، گلوکار اسپتال سے واپسی پر اپنے مخصوص انداز میں گانا گن گناتے رہے۔