Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

پاکستان نے نیدرلینڈز کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا

روٹرڈیم: پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں نیدر لینڈز کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ 

خیال رہے کہ 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ٹام کوپر 62 اور وکرم جیت سنگھ 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔

روٹرڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈرے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈ کے خلاف 206 رنز بنائے اور اسے 207 کا ہدف دیا جواب میں نیدر لینڈ کی جانب سے وکرم جیت سنگھ اور میکس کریز پر آئے۔ وکرم 50 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ 115 رنز کے مجموعے پر نیدرلینڈ 4 کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 91 رنز بناکرنمایاں رہے، ان کے علاوہ محمد نواز 27، فخرزمان 26 اور آغا سلمان نے 24 رنز  بنائے۔ محمد وسیم 11، زاہد محمود 9، محمد حارث 4 اور نسیم شاہ 3 رنزبنا سکے۔ پاکستان نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے207 رنزکا ہدف دیا ہے۔

روٹرڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کیلئے ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق محض 2 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فخر زمان کے ہمراہ 55 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم اوپنر 26 رنز بناکر لوگان وین بیک کا شکار ہوگئے۔

کپتان بابراعظم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 91 رنز بنائے تاہم ان کے علاوہ کوئی بلےباز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ سلمان علی آغا 24، خوشدل شاہ 2، محمد حارث 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیدر لینڈز کی جانب سے کنگما، شارض احمد، لوگان وین بیک، آریان دت اور ٹام کوپر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی آخری میچ جیت کر سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل کریں۔

سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی ہیں، اوپنر امام الحق، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان اور حارث رؤف کی جگہ عبداللہ شفیق، زاہد محمود، محمد حارث اور شاہنواز دھانی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

نوجوان بیٹر عبداللہ شفیق آج نیدر لینڈز کیخلاف ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے 238ویں کرکٹر ہوں گے۔