Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

محمد حسنین ایشیا کپ کیلیے قومی اسکواڈ میں شامل

 لاہور: پاکستان کے 22 سالہ نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔

محمد حسنین اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ دی ہنڈرڈز کھیلنے کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود محمد حسنین دبئی میں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

دوسری جانب آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر منگل کی صبح پاکستان سے روانہ ہوکر دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ وہ نیدرلینڈز ٹور کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ لیں گے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔