Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

متھیرا خود کو بدلنے کیلئے تہجد اور صلوۃ الحاجات پڑھنے لگیں

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان متھیرا کا کہناہے کہ وہ صلوۃ الحاجات پڑھتی ہیں اور انہوں نے انگلش میں قرآن پاک بھی پڑھا ہے۔

سوشل میڈیا پر متھیرا کے ایک انٹرویو کا کلپ گردش کر رہا ہے جس میں اداکارہ اپنی زندگی میں آنے والی حیرت انگیز تبدیلیوں  کے حوالے سے انکشاف کر تی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ 30 سال کی عمر کے  بعد جب میں نے اپنی ذات میں تبدیلی چاہی تو میں نے تہجد پڑھنا شروع کردی، میں صلوۃ الحاجات بھی پڑھتی ہوں اورمیں اپنی صلوۃ الحاجات مس نہیں کرنا چاہتی۔؎

متھیرا نے بتایا کہ’میں نے چیزوں کو سمجھنے کےلیے قرآن کو انگلش میں پڑھنا شروع کیا کیوں کہ یہ پڑھنا بہت ضروری ہے لیکن میری اردو اور عربی بہت کمزور ہے اس لیے میں نے قرآن پاک کو انگلش میں پڑھا‘۔

متھیرا نے بتایا کہ اب میرا مقصد ہے کہ میں 2 سے 3 فرض نماز بھی ادا کروں کیوں کہ سونے اور کام کرنے کی وجہ  سے میں 5 وقت کی نماز نہیں ادا کرسکتی۔